بیویاں اپنا فرض آخری سانس تک پورا کرتی ہیں
سلمان آج پھر عائشہ کو اس کی اوقات دکھا کر دفتر کے لئے نکل گیا ۔ اور دکھائے بھی کیوں نہ وہ کوئی زیادہ پڑھی لکھی عورت نہیں تھی وہ عام گھر میں رہنے والی عورت تھی اس کا کام صرف کپڑے دھونا ،کھانا بنانا، بستر لگانا ،صفائی کرنا، بچوں کو اچھی تعلیم دینا ، گھر کے بوڑھے بزرگوں کا دھیان رکھنا اور گھر میں آئے ہوئے مہمانوں کی مہمان نوازی کرنا ہی اس کا کام تھا ۔
ان سب کاموں کی کیا اہمیت یہ سب تو کوئی نوکرانی بھی کر سکتی ہے یہ سب سوچ کر عائشہ نے اپنے گالوں سے آنسووں کی بوندوں کو صاف کیا اور پھر اپنے کام میں مصروف ہو گئی۔
اس دوران سلمان کا فون آیا کہ وہ گھر دیر سے آئے گا اور کھانا بھی باہر ہی کھائے گا ۔
عائشہ سمجھ گئی کہ اب وہ باہر سے نشہ بھی کرکے آئے گا۔۔
پہلے تو روز عائشہ سلمان سے اس بات پر جھگڑا کرتی تھی کہ وہ نشہ کرکے گھر نہ آیا کرے وہ یہ کہہ کر اسے چپ کروا دیا کرتا تھا کہ وہ کماتا ہے اور جو چاہے کرسکتا ہے ۔
اب تو جیسے وہ تھک چکی تھی وہ سلمان کے منہ ہی نہیں لگنا چاہتی تھی کیونکہ سلمان اسے کافی بار یہ کہہ چکا تھا کہ اس کے گھر کو اس کی ضرورت نہیں ہے بلکہ عائشہ کو اس گھر کی ضرورت ہے
وہ جب چاہے اس گھر کو چھوڑ کر جا سکتی ہے۔ عائشہ یہ سوچ کر چپ ہو جاتی تھی کہ شاید سلمان صحیح کہہ رہا ہے اور وہ جائے گی بھی کہاں ۔
مائیکا تو بچپن سے ہی پرایا ہوتا ہے ۔اگر گھر کی بیٹی چار دن بھی زیادہ رک لے تو آس پاس کے لوگوں کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں اور بات ماں باپ کی عزت پر بن آتی ہے یہ سب سوچ کر عائشہ بےعزتی کا گھونٹ پی جاتی ہے ۔
اگلے دن عائشہ کی طبیعت کچھ ٹھیک سی نہیں لگ رہی تھی ۔اسے معلوم تھا کہ اسے بخار تھا اس نے گھر پر ہی دوا لے لی۔ جیسے تیسے ناشتہ اور بچوں کا ٹیفن بنا لیا اور کمرے میں جا کر لیٹ گئی ۔
سلمان یہ کہہ کر چلا گیا کہ ڈاکٹر کو دکھا لینا ۔
شام تک عائشہ کا بخار بڑھ گیا ۔اس کی طبیعت میں ذرا بھی سدھار نہیں تھا ۔
اس نے سلمان کو فون کیا تو اس نے کہا کہ وہ آتے وقت دوا لیتا آئے گا ۔ سلمان نے عائشہ کے پاس دوا رکھ دی اور کہا کہ اسے کھالو۔ کیونکہ اس نے دوا لانے کا اتنا بڑا کام جو کیا تھا ۔
ادھر ساس نے رات کو کھانا بنا کر اس بات پر مہر لگا دی کہ اس گھر کو عائشہ کی ضرورت نہیں ہے۔ رات کو عائشہ نے کھانا نہیں کھایا وہ بے چین ہو کر تڑپ رہی تھی اور ادھر سلمان چین کی نیند سو رہا تھا اور سوئے بھی کیوں نہ اسے اگلے دن کام پر جانا تھا وہ کماتا ہے اس گھر کو اس کی بہت ضرورت ہے ۔
اگلے دن سلمان دوا کا کہہ کر اپنا عظیم فرض پورا کرکے چلا گیا ۔ادھر ساس نے بھی بیماری میں ہاتھ پیر چلانے کی نصیحت کی ۔
شام میں عائشہ کی طبیعت اور بگڑ گئی ۔ ساس نے سلمان کو فون کیا اور اسے بتایا ۔ سلمان نے کہا کہ وہ ابھی آتا ہے مگر اس کو آنے میں ایک گھنٹہ اور ہوگیا ۔
پھر سلمان کو دوبارہ فون کیا تب تک عائشہ موت کے قریب پہنچ چکی تھی ۔ سلمان گھر آکر اسے ہسپتال لے گیا تب تک عائشہ مر چکی تھی۔
اب عائشہ کو کسی کی ضرورت نہیں تھی ۔ پر اب عائشہ کی سب کو ضرورت تھی۔ آج عائشہ کا دسواں ہوچکا تھا۔ اور سلمان کو دفتر جلدی نہیں جانا تھا، جاتا بھی کیسے اسے گھر کے کام جو کرنے تھے ۔ وہ کام جو عائشہ کے ہوتے ہوئے اسے پتا بھی نہیں چلتا تھا ۔
آج اسے پتا چلا کہ اس گھر کو عائشہ کی کتنی ضرورت ہے ۔
آج سلمان کو اپنے تو لیے،۔ رومال، اپنی دفتر کی فائلیں یہاں تک کہ وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں جن کا اسے معلوم بھی نہیں تھا کہ کہاں ہیں اسے نہیں مل رہی تھیں ۔
اسے یہ بھی نہیں پتا تھا کہ اسے عائشہ کی کتنی ضرورت ہے ۔
آج عائشہ کے جانے کے بعد گھر گھر نہیں چڑیا گھر نظر آتا تھا۔ ساس کی دوائیاں اور بچوں کو کھانا وقت پر نہیں ملتا تھا ۔
سلمان کو رات کو بستر لگا ہوا نہیں ملتا تھا اور نہ ہی کوئی اس کا گھر پہ انتظار کرنے والا تھا ۔
اب اسے کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں تھی وہ کہاں ہے اور کب تک آئے گا کیونکہ کوئی پوچھنے والا ہی نہیں تھا ۔
اور آج سلمان کو عائشہ کی بہت زیادہ ضرورت ہے ۔اور عائشہ کو یہ ثابت کرنے کے لئے کہ میری بھی ضرورت ہے ان سب کو ،موت کو گلے لگانا پڑا تھا ۔
اس کو اپنی اہمیت بتانے کے لئے اس دنیا سے جانا پڑا تھا ۔اور سب نے مان لیا کہ عائشہ کو اس گھر کی نہیں بلکہ اس گھر کو عائشہ کی ضرورت ہے ۔ سچ کہا ہے کسی نےانسان کی قدر اس کے جانے کے بعد ہی ہوتی ہے ۔ ہمیں اپنی گھر کی عورتوں کا خیال رکھنا چاہئیے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Learn Ai photography part 10
:PROMPT : Make a real photo same as upload face A breathtaking cinematic wide shot of the man (reference face) standing on a rocky cliff ed...
-
prompt: simple copy this prompt and go to gimini app from google and paste your pitcture and make beauty full pic like my pics " A clo...
-
Make your picture professionally Simple Copy prompt Open gimni app or chat GPT Copy prompt Make picture A highly realistic cinematic por...
-
A photorealistic, high-fashion editorial portrait of a handsome and sophisticated man with dark hair exuding an aura of quiet confidence. ...
No comments:
Post a Comment
thank you so much