Wednesday, September 3, 2025

سوال کہ اللہ نے"صلہ رحمی کرنا نیکی ہے اور صلہ رحمی نہ کرنا یعنی قطع رحمی کرنا کبیرہ گناہ ہے"

 یہ سوال کہ اللہ نے"صلہ رحمی کرنا نیکی ہے اور صلہ رحمی نہ کرنا یعنی قطع رحمی کرنا کبیرہ گناہ ہے"


کیا  اس کا جواب اس دردناک کہانی میں چھپا ہوا ہے


یہ ہیں میری سیریٹی امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں رہتی تھیں

عمر ساٹھ سال سے اوپر تھی

چار بچے تھے

تین بھائی بہن بھی


لیکن نو سال سے وہ اپنے گھر میں اکیلی رہ رہی تھیں

کئی ہفتے گھر سے باہر نہیں نکلتیں

پڑوسیوں نے بھی سالوں سے نہیں دیکھا تھا


پھر اچانک 2017 میں ان کا بینک اکاؤنٹ بند ہو گیا

پانی بجلی کے بل جمع ہو گئے

بینک نے گھر کو بیچنے کا فیصلہ کیا

جب نیا جوڑا گھر میں آیا اور سامان نکالنے لگا

تو اوپر والے حصے میں ایک ڈھانچہ ملا

DNA سے ثابت ہوا کہ یہ میری کی باقیات ہیں

تحقیقات میں پتا چلا کہ میری غلطی سے اوپر والے کمرے میں بند ہو گئی تھیں


دروازہ اندر سے بند ہو گیا

وہ بھوک پیاس سے مرتی رہیں

کتنے دن انہوں نے مدد کے لیے پکارا ہوگا

لیکن نہ کوئی بیٹا آیا

نہ بیٹی

نہ بھائی

نہ بہن

بس وقت گزر گیا

اور جب پولیس نے رشتے دار ڈھونڈے تو ایک دور کی کزن ملی جس نے ان کی لاش دفن کی

زندگی بھر محنت کرنے والی ماں یوں بے کسی سے دنیا سے چلی گئی

یہ ہے وجہ کہ اللہ نے رشتے جوڑنے کو اتنی اہمیت دی

تاکہ کوئی بھی اس دنیا میں اکیلا اور لاوارث نہ رہ جائے

رشتے نبھانا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے


یاد رکھیں

رشتہ صرف خون کا نہیں دل کا بھی ہوتا ہے

اور صلہ رحمی صرف سنت نہیں

 

اللہ کا حکم ہے !!!!

<amp-auto-ads type="adsense"

        data-ad-client="ca-pub-6549556051049881">

</amp-auto-ads>

No comments:

Post a Comment

thank you so much

Learn Ai photography part 10

:PROMPT :  Make a real photo same as upload face A breathtaking cinematic wide shot of the man (reference face) standing on a rocky cliff ed...